واشنگٹن، 15 اکتوبر :۔ بھارت کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر (مساوات کا مجسمہ) کے سب سے اونچے مجسمے کی امریکہ کے شہر میری لینڈ میں رسمی طور پر نقاب کشائی کی گئی۔ اس 19 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں امریکہ، ہندوستان اور دیگر ممالک کے 500 سے زیادہ ہندوستانی نڑاد امریکیوں نے شرکت کی۔ ان تمام لوگوں نے جئے بھیم کے نعرے بھی لگائے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے بنایا ہے جنہوں نے سردار پٹیل کا اسٹیچو آف یونٹی بنایا تھا۔ اسٹیچو آف یونٹی کو گجرات، انڈیا میں سردار سروور ڈیم کے نیچے نرمدا کے ایک جزیرے پر نصب کیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش اور بوندا باندی کے بعد بھی مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا جوش و خروش کم نہیں ہوا۔ بہت سے لوگوں نے اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے کے لیے تقریباً 10 گھنٹے کا سفر کیا۔مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نڑاد امریکیوں نے ثقافتی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔ دلیپ مہاسکے، جنہوں نے تقریب میں شرکت کی، کہا کہ مجسمہ مساوات 1.4 بلین ہندوستانیوں اور 4.5 ملین ہندوستانی امریکیوں کی نمائندگی کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ دلیپ مہاسکے امریکہ میں امبیڈکرائٹ تحریک کی قیادت کرتے ہیں۔
261
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پیرس میں آئی ایف ٹی ایم ٹاپ ریسا 2024 میں ہندوستان کی شرکت سے اندرون ملک سیاحت کو فروغ ملنے کی امید
پیرس۔18؍ ستمبر۔ ایم این این۔ حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت 17 ستمبر سے 19 ستمبر 2024 تک پُروقار سیاحتی...
موساد نے پانچ ہزار لبنانی شہریوں کے پیجرز کی مدد سے دھماکے کیے
پیجر حملہ تاریخی ہے، اسرائیلی کا خطرناک پیغام ہے: ماہرین اور تجزیہ کاروں کے تبصرے بیروت، 18 ستمبر (اے یو...
لبنان اسرائیل کشیدگی دور کرنے کی امریکی کوشش
یاہو کی وزیر دفاع کو نکالنے کی دھمکی بیروت 16 ستمبر (ایجنسی)امریکی صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر، آموس ہوکسٹین،...
حوثی گروپ نے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی تیز کرنے کی دی دھمکی
عدن، 16 ستمبر (یو این آئی) یمن کے حوثی گروپ کے لیڈر عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف...