National

اسرائیل سے 274 ہندوستانیوں کو لے کر چوتھی پرواز نئی دہلی پہونچی

236views

نئی دہلی، 15 اکتوبر :۔ جنگ سے متاثرہ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے مرکزی حکومت کے آپریشن اجے کے تحت چوتھی پرواز آج صبح نئی دہلی پہنچی۔ اس پرواز کے ذریعے 274 ہندوستانی شہری بحفاظت اپنے وطن لوٹے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو 197 ہندوستانی شہریوں کا تیسرا گروپ خصوصی پرواز سے اسرائیل سے روانہ ہوا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت نے ہندوستانی شہریوں کی سہولت کے لیے 12 اکتوبر سے آپریشن اجے کے تحت خصوصی پروازیں شروع کی ہیں۔ فلسطین کی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر خوفناک فضائی حملوں کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایکس ہینڈل پر نئی دہلی ہوائی اڈے پر چوتھی پرواز کے پہنچنے کی خوشخبری شیئر کی ہے۔ اسرائیل سے پہلی خصوصی پرواز جمعرات کو 212 افراد کو لے کر روانہ ہوئی۔ 235 ہندوستانی شہریوں کا دوسرا گروپ جمعہ کی رات دیر گئے روانہ ہوا۔ یہ تمام ہندوستانی شہری گھر پہنچ چکے ہیں۔ تقریباً 18,000 ہندوستانی شہری بشمول نرسیں، طلباء، آئی ٹی پروفیشنلز اور ہیروں کے تاجر اسرائیل میں رہتے ہیں۔ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے حماس کے دہشت گردوں کے اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے آپریشن اجے شروع کیا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.