Sports

کرکٹ میں نیا اصول نافذ، 60 سیکنڈ میں اوور شروع نہ کیا تو جرمانہ ہوگا عائد

268views

آئی سی سی نے کرکٹ کی رول بک میں ایک اور اصول کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اصول سفید گیند سے کھیلی جانے والی کرکٹ کے دو فارمیٹس (او ڈی آئی اور ٹی-20) کو تیز کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ اس کے تحت اگر ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے میں اننگز کے دوران اوور کرنے میں تیسری مرتبہ ایک منٹ سے زیادہ کی تاخیر ہوتی ہے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 5 اضافی رنز دیے جائیں گے۔ اس اصول کے متعارف ہونے کے بعد کپتان اور باؤلرز کو ہر وقت حکمت عملی کے ساتھ گھڑی پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

نیا اصول فی الحال صرف مردوں کی کرکٹ میں لاگو ہوگا۔ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اس کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد اس اصول کو مستقل کر دیا جائے گا اور پھر اسے خواتین کی کرکٹ میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ یہ ٹرائل دسمبر 2023 سے اپریل 2024 تک چلے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے میچوں کی رفتار کم نہیں ہوگی اور تماشائیوں کی دلچسپی برقرار رہے گی۔ کئی بار ون ڈے میچ 8 گھنٹے کی حد کو بھی عبور کر لیتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں نہ صرف کھیل سست ہو جاتا ہے بلکہ براڈ کاسٹر کے لیے نقصان کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اگر باؤلنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور پھینکنا شروع نہیں کرتی ہے اور اننگز کے دوران دو بار ایسا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہے لیکن اگر تیسری بار ایسا ہوتا ہے تو 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا یعنی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.