Bihar

بہار: ڈی ایم کی بے قابو کار نے 5 کو کچل دیا، تین کی موت

180views

بہار میں مدھے پورہ کے ڈی ایم کی گاڑی سے کچلنے سے 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ پھولپارس تھانہ علاقہ سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایم کی گاڑی مدھے پورہ کی طرف جارہی تھی۔ اس دوران گاڑی بے قابو ہو گئی۔ اور سڑک کنارے کام کرنے والے مزدور کار کی زد میں آ گئے۔ اس دوران ایک مزدور، خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ڈی ایم وجے پرکاش مینا اور ڈرائیور کار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈی ایم کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ صبح 8 بجے کے قریب ہوا اور حادثے کے فوراً بعد ڈی ایم اور ان کا عملہ بائک پر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی نے پہلے خاتون اور بچے کو ٹکر ماری اور بعد میں NH-57 پر کام کرنے والے مزدوروں کو ٹکر ماری۔ یہ مزدور راجستھان کے رہنے والے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے دربھنگہ میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں کل تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جس میں 27 سالہ گوریا دیوی اور ان کی 7 سالہ بیٹی بھی شامل ہیں۔ ڈی ایم سی ایچ میں مرنے والے مزدور کی شناخت راجستھان کے اشوک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے، گاڑی کو نقصان پہنچایا اور NH-57 کو بلاک کردیا۔ مظاہرین نے گاڑی میں سوار افراد کی گرفتاری اور متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ بارہا کوشش کے باوجود ڈی ایم سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس معاملے پر ضلع پبلک ریلیشن آفیسر کندن کمار سنگھ نے کہا کہ واقعہ کے وقت ڈی ایم گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ گاڑی میں تکنیکی خرابی تھی اور اسے مرمت کے لیے جانا پڑا۔ لیکن سفر کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ تاہم ابھی تک ڈی ایم وجے پرکاش مینا کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.