International

اقوام متحدہ سمیت 18 اداروں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری ناقابل برداشت قرار دے دی

165views

بہت ہو چکا، فوری جنگ بندی کی جائے۔ انسانی بنیادوں پر ریلیف کا کام کرنے دیا جائے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنگ بندی کا یہ مطالبہ ایک مشترکہ بیان کی صورت میں جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے مشترکہ مطالبے کا یہ بیان غیرروایتی ہے کہ پہلی مرتبہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کے لیے مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ بندی کے اس بیان میں کہا گیا ہے ‘بس بہت ہوچکا۔ اب یہ سب بند ہونا چاہیے۔’

‘انٹر ایجنسی سٹینڈنگ کمیٹی’ کے نام سے جانی جانے والی 18 تنظیموں کے سربراہان نے فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔

جاری کردہ مشترکہ بیان میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بتائی گئی 1400 افراد کی ہلاکتوں اور 200 سے افراد کے یرغمال بنائے جانے کی مذمت کی گئی۔

نیز اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 23 لاکھ فلسطینیوں کے خوراک، پانی، دوائی، بجلی سے محرومی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں، ہسپتالوں، پناہ گاہوں پر بمباری کر رہا ہے، اب اس کی ہر حد عبور ہو چکی ،یہ ناقابل قبول ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں سے متاثرہ UNRWA پناہ گاہ کی جگہ۔ (ایکس: UNRWA)
اسرائیلی فضائی حملوں سے متاثرہ UNRWA پناہ گاہ کی جگہ۔ (ایکس: UNRWA)

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اتوار کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ہسپتالوں کے آس پاس شدید بمباری کی ہے۔ یہ بمباری مواصلات سے متعلق ہر سہولت اور سرگرمی کو منقطع کرنے کے فوری بعد کی گئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.