International

یوکرین کے فوجیوں نے 24 گھنٹے میں ڈی پی آر کے علاقے پر 19 بار گولہ باری کی

189views

روس اور یوکرین  جنگ کو دو سال ہونے جا رہے ہیں اور اس جنگ کے دوران زبردست تباہی دیکھنے کو ملی ہے ۔ اب خبر ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے کل ڈونیٹسک پیپلز ری پبلی کن (ڈی پی آر) میں 19 بار فائرنگ کی۔

روس-یوکرین جنگ: کیف پر ڈرون حملہ، کئی لوگ سنگین طور پر زخمی، ہر طرف تباہی کا منظر

یوکرین میں جنگی جرائم سے متعلق امور کے مشترکہ مرکز برائے کنٹرول اور کوآرڈینیشن (جے سی سی سی) میں ڈی پی آر کے نمائندے کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔دفتر نے ٹیلی گرام پر کہا، “گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، دفتر نے یوکرین کے مسلح یونٹوں کے مسلح حملوں کے 19 واقعات کی اطلاع دی۔”

بیان کے مطابق کسی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دفتر نے بتایا کہ یوکرین سے مختلف نوعیت کے 63 گولے داغے گئے۔ گزشتہ روز یوکرین کے فوجیوں کی طرف سے کل 15 گولہ باری کے حملے درج کیے گئے۔

خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ ماری، متعدد جاں بحق

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی جو اب تک جاری ہے۔ اس جنگ میں مغربی ممالک پوری طرح یوکرین کے ساتھ نظر آئے جبکہ روس کے ساتھ چین نظر آیا۔ اب یہ جنگ اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ بہت پریشان ہیں۔

Follow us on Google News