Sports

عالمی کپ: مچیل سینٹر کا ’پنچ‘، نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری جیت

144views

نئی دہلی : ورلڈ کپ کا آغاز 5 دنوں پہلے ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افتتاحی میچ میں ہی جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں دہاڑ لگائی تھی ۔ پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے انگلینڈ کو کراری شکست دی تھی۔ اب نیدرلینڈس کو شکست دے کر مخالف ٹیموں کے کان کھڑے کردئے ہیں ۔ نیدرلینڈس نے ٹاس جیت کر کیوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے سلامی بازوں نے آتے ہی نیدرلینڈس پر اٹیک کر کے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔

کیوی ٹیم کے اسٹار بلے باز ڈیون کونوے نے اس میچ میں 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں دوسرے اینڈ پر اترے ول ینگ بھی کافی دیر تک کریز پر موجود رہے۔ ینگ نے 80 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہیں پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے رچن رویندرا بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے 51 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیرل مچیل اور کپتان ٹام لیتھم نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ مچل نے 48 رنز بنائے جبکہ لیتھم نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تین نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم کا ٹاپ آرڈر لوہے کی طرح مضبوط نظر آیا۔ ان بڑی اننگز کی بدولت کیوی ٹیم نے نیدرلینڈس کو 323 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

کیوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے بلے اور گیند دونوں سے نیدرلینڈس کی جم کر خبر لی۔ پہلے بلے سے انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور اسکور کو آگے بڑھایا ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی اسپن سے نیدرلینڈس کے پرخچے اڑا دئے ۔ انہوں نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے علاوہ بولٹ اور رویندرا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ وہیں میٹ ہنری نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.