Sports

شبھمن گل اسپتال میں داخل،  دوسرے میچ سے بھی ہوئے باہر

205views

نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی ۔ سلامی بلے باز شبھمن گل میچ میں نہیں کھیلے۔ انہیں بخار تھا۔ اب وہ دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ جانکاری دی۔ 11 اکتوبر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے میچ میں ہندوستان کو افغانستان کا سامنا کرنا ہے۔ ہندوستانی ٹیم چنئی سے دہلی کے لئے روانہ ہو گئی ہے اور گل ابھی چنئی میں ہی ہیں۔ میڈیکل ٹیم گل پر نظر رکھ رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں گل کی جگہ ایشان کشن نے اوپننگ کی تھی لیکن وہ کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے آسٹریلیا کے خلاف نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

شبمن گل کی صحت کے بارے میں بی سی سی آئی نے بتایا کہ شبھمن گل 9 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ دہلی نہیں جائیں گے۔ پہلے میچ کے بعد وہ افغانستان کے خلاف دوسرے میچ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ وہ چنئی میں ہی رہیں گے اور میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گل نے سال 2023 میں اب تک بطور سلامی بلے باز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈبل سنچری بھی بنائی ہے۔ انہوں نے ایشیا کپ میں بھی سنچری بنائی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.