وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ویشالی ضلع میں پرگتی یاترا کے دوران مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
حاجی پور/پٹیرھی بیلسر/ مہنار (محمد آصف عطا) اپنے پرگتی یاترا کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار ویشالی پہنچے ۔انہوں نے پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے کے دوران جاری تمام سیاسی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس دوران مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور اس دوران بہار کی سیاست میں چل رہی قیاس آرائیوں کا منھ توڑ جواب دیا۔ نتیش کمار پرگتی یاترا کے دوران سب سے پہلے ویشالی ضلع کے پٹیرھی بیلسر بلاک علاقے کے تحت نگوان گاؤں پہنچے جہاں انہوں نے کروڑوں روپے کے مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔اس دوران انہوں نے جیویکا دیدی سے ملاقات کی۔وزیر اعلی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ریاست میں چل رہی سیاسی قیاس آرائیوں کا منھ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جیویکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملک میں زیادہ جگہ تھی اس کے بعد ہم نے اسے جیویکا کا نام دیا جیویکا دیدی۔انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں دیکھتے ہیں کہ اب خواتین خوب اچھی طرح سے کام کر رہی ہیں۔وہ پہلے کہاں کتنی اچھی لگتی تھی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب خواتین نے بہت اچھا بولنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت جب ہم مرکز میں تھے تو کوئی سیلف ہیلپ گروپ نہیں تھا۔لیکن جب ہم وزیر اعلیٰ بنے تو ہم نے اسے بہت بڑھایا اور اسے جیویکا کا نام دیا اور انہیں کام کرنے کے لیے دیا گیا تو یہ سب آپ کے خلاف ہو گیا ہے۔اس سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے شروع سے جو کام کیا اور جو ہمارے ساتھ رہے ان سے کیا لینا دینا، لیکن ایک غلطی دو جگہ ہماری پارٹی کی ہے تو ہم نے یہ سب ممکن ہی نہیں جہاں سے ہمیں اٹل بہاری واجپائی جی نے بہت عزت دی۔وزیر اعلیٰ نے اس کے بعد مہنار بلاک علاقے کے سورہا گاؤں میں واقع آئی ٹی آئی کا افتتاح کیا۔اس کے بعد ویشالی ضلع کے حاجی پور میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مختلف اسکیموں کی جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔وزیر اعلی نتیش کمار نے ضلع کے لوگوں کو نئے سال 2025 کی مبارکباد کے ساتھ کئی تحائف بھی دیے۔اس سے پہلے بھی وہ جنوری 2024 میں اپنے دورے کے دوران ویشالی آئے تھے۔گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہی ویشالی کے دورے پر آنے والے تھے لیکن بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے انتقال کے بعد اسے روک دیا گیا تھا اور 6 جنوری کو پروگرام طے کیا گیا۔اس سلسلے میں عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج ویشالی ضلع کے دورے پر تھے۔وزیر اعلی نتیش کمار نے ضلع کے نگوان اور مہنار کا دورہ کیا اور کئی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے وایا ندی کے بارے میں جانکاری لی۔اس کے بعد مشہور بریلا جھیل کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسے خوبصورت بنانے کو کہا۔جبکہ دیگر کئی نئے اعلانات کئے جو ویشالی کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، وزیر وجے کمار چودھری، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا،جد یو کے سنیئر لیڈر و ایم ایل سی غلام غوث، ویشالی کے ایم ایل اے سدھارتھ پٹیل، لال گنج کے ایم ایل اے سنجے کمار سنگھ، حاجی پور کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ، ڈی ایم یشپال مینا،ایس پی ویشالی وغیرہ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔