پٹنہ، 8 جنوری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے الزام لگایا ہے کہ تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ مل کر بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا ہے۔مسٹر یادو مسٹر کمار کی پرگتی یاترا کے تعلسق سے مسلسل سوالات اٹھا رہے ہیں۔ بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشتہارات کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ بہاریوں کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے بجائے انہیں برباد کر دیا ہے۔ بہار کی ترقی کو بدحالی کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بے حس حکومت اور اس کے سربراہ کی قیادت میں صرف ایک بارش میں سینکڑوں پل اور پلیاں ڈیہہ جاتے ہیں۔ دو دہائیوں سے ہر طرح کے امتحانات پیپر لیک اور دھاندلی کا شکار ہیں۔ مہنگائی ہر گھر اور ہر خاندان کو کھا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے۔ ان کے دور حکومت میں بہار غربت، بے روزگاری، بدعنوانی اور ہجرت میں سرفہرست ہے۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
حضرت مولانا جعفر مسعود حسنی کی وفات ملتِ اسلامیہ کا بڑا خسارہ :حضرت امیر شریعت
حضرت علامہ قمر الدین صاحب ،مولانا جعفر مسعود حسنی صاحب،اور جناب ننھے بابو صاحب کے انتقال پر جامعہ رحمانی میں...
پیپر لیک کا خا تمہ ہونے تک تحریک جاری رہے گی: پپو
پٹنہ، 12 جنوری (یو این آئی) بہار کے پورنیا کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے...
منڈل کے مسیحا شرد یادو کو دوسری برسی پر آر جے ڈی دفتر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
پٹنہ 12 جنوری 2025(راست) منڈل کے مسیحا، سابق مرکزی وزیر آنجہانی شرد یادو جی کی دوسری برسی کی تقریب ریاستی...
بہار-نیپال سرحد سے 1,600 کلو انسانی بال کے ساتھ 3 اسمگلر گرفتار
پٹنہ، 08 جنوری (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آڑ آئی) نے بہار کے مدھوبنی میں مغربی بنگال...