National

یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی یک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات مکمل

72views
نئی دہلی، 20 نومبر:۔ (ایجنسی)ملک کی چار ریاستوں کی 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ دالے گئے۔ ان میں یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی ایک ایک اسمبلی سیٹ شامل ہے۔

یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ:
اتر پردیش کی کٹہاری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، سیساماؤ، کھیر، پھول پور اور کندرکی اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب: چار اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخاب:
پنجاب کی چار اسمبلی سیٹوں پر آج بدھ کے روز ضمنی انتخابات مکمل ہوئے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ صبح ووٹروں میں جوش و خروش کم تھا۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔
کیرالہ اور اتراکھنڈ کی ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب:
اتراکھنڈ کی کیدارناتھ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ لوگ صبح ہوتے ہی ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلنا شروع ہو گئے اور قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔ وہیں، کیرالہ کی پالکڈ اسمبلی سیٹ پر دلچسپ انتخابی مہم کے بعد آج پولنگ بوتھس پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں 185 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.