Bihar

بہار-نیپال سرحد سے 1,600 کلو انسانی بال کے ساتھ 3 اسمگلر گرفتار

45views
پٹنہ، 08 جنوری (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آڑ آئی) نے بہار کے مدھوبنی میں مغربی بنگال کے دو اسمگلروں کے ساتھ بہار کے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔ ملزم تروپتی بالاجی سمیت جنوبی ہندوستان کے کئی مندروں سے چوری کر کے بہار کے راستے نیپال لے جارہے انسانی بال کی 1,600 کلوگرام کی ایک بڑی کھیپ پکڑی۔ اس بال کو نیپال کے راستے چین پہنچایا جانا تھا۔ڈی آر آئی کی ٹیم اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ڈی آر آئی کی یہ کارروائی بہار نیپال سرحد پر مدھوبنی میں کی ہے۔ گرفتار اسمگلروں میں سے دو کا تعلق مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع سے ہے جبکہ ایک کا تعلق بہار کے مدھوبنی ضلع سے ہے۔ ڈی آر آئی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔ مغربی بنگال نمبر والاایک ٹرک مدھوبنی سے گزر رہا تھا ، جہاں سے بالوں کی کھیپ لے جانے کی اطلاع ملی۔ ڈی آر آئی کی مظفر پور برانچ میں پوچھ گچھ کے دوران اسمگلروں نے بتایا کہ برآمد شدہ بال جنوبی ہندوستان کے کئی مقامات سے چوری کرکے جمع کیے گئے تھے۔ زیادہ تر بال تروپتی بالاجی مندر میں رکھے گئے ٹنسر سے جمع کیے گئے تھے۔ بالوں کی قیمت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ چونکہ بال نیپال کے راستے چین جانے والاتھا ، اس لیے اس میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان تک پہنچنے کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.