International

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33482 ہوئی

124views

غزہ، 11 اپریل (یو این آئی) فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33,482 ہو گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے فلسطین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 122 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق کچھ متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور کچھ سڑکوں پر کراہ رہے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے ایمبولینسز اور شہری دفاع کی ٹیموں کو وہاں تک پہنچنے نہیں دیا۔

خیال ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین میں باغی گروپ حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر زبردست حملہ کیا تھا۔ اس دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تنازع کے آغاز سے اب تک کل 33,482 افراد ہلاک اور 76,049 زخمی ہو چکے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.