National

فیروز آباد میں سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت، 7 زخمی

98views

اترپردیش میں فیروز آباد ضلع کے رضوالی علاقے میں ہفتہ کی دوپہر روڈ ویز کی بس کے ٹکر سے کار اور ٹیمپو میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ رضوالی علاقہ میں ٹنڈلہ ایٹہ روڈ پر تاج پور پولیس چوکی کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایٹہ سے ٹنڈلہ جارہی روڈ ویز کی بس نے آگے جارہی کار اور ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیمپو اور کار میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹیمپو ڈرائیور سمیت دو دیگر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سپنا (25) اور اس کے آٹھ ماہ کے بیٹے کے علاوہ انیل (28) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ زخمی رینو (25) اور ٹیمپو ڈرائیور مانو (28) کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ زخمیوں میں بوبی، ریشما، بالیسٹر تومر، ششی تومر، ہمانشو اور نیہا کا علاج کیا جا رہا ہے۔بس کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.