رانچی، 09 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آج سول جج جونیئر ڈویژن سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کارگذار چیف جسٹس ایس این پرساد اور جسٹس اے کے رائے کی ڈویژن بنچ نے جے پی ایس سی کا چیئرمین نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ جے پی ایس سی میں چیئرمین یا انچارج چیئرمین کی تقرری کب تک ہوگی؟ عدالت نے کیس کی سماعت منگل کو مقرر کی ہے۔دراصل، درخواست گزار شویتا ترپاٹھی کی جانب سے سول جج جونیئر ڈویژن کے مینز امتحان کے جلد انعقاد کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر عدالت نے ریاستی حکومت سے جاننا چاہا کہ اب تک مینز کا امتحان کیوں نہیں ہوا ہے۔اس پر جے پی ایس سی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کا عہدہ خالی ہے، اس لیےسول جج جونیئر ڈویژن کے مینز امتحان کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال کسی کو جے پی ایس سی کا نیا چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے۔ نہ ہی کسی کو اضافی چارجز دیے گئے ہیں۔ 21 اگست 2024 کو جے پی ایس سی کی صدر ڈاکٹر میری نیلیما کرکیٹا اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئیں۔ نیلیما کرکیٹا کو 2022 میں جے پی ایس سی کی کمان سونپی گئی تھی۔ جے پی ایس سی چیئرمین کا عہدہ 22 اگست 2024 سے خالی ہے۔
48
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جے ایس ایس ۔سی سی جی ایل کا سوالیہ پرچہ کوڈ کے ذریعہ کھولاگیا
رانچی کے 131 مراکز پر ہوا امتحان، 21 ہزار امیدوار شریک ہوئے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 ستمبر:۔ رانچی کے...
جے ایس ایس سی ۔سی جی ایل امتحان کو پھر متاثر کرنے کی سازش
دھنباد سے دو نوجوان گرفتار، امیدواروں کی فہرست کے ساتھ چیک برآمد جدید بھرت نیوز سروسدھنباد، 21 ستمبر:۔ پولیس نے...
الیکشن کمیشن کی ٹیم 23 ستمبر کو رانچی آرہی ہے
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سمیت تینوں الیکشن کمشنر اس دو روزہ دورے کا حصہ ہوں گے جدید بھارت نیوز...
گڑھوا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ہیلی کاپٹر کا ایندھن ختم
سڑک کے ذریعے وارانسی کے لیے روانہ ہوئے جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 21 ستمبر:۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ...