جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل راج کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا
96
رانچی، 09 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بی ٹیک کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل کرنے کے الزام میں جیل میں بند راہول راج کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے ۔ہائی کورٹ نے آج اس کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ راہل راج کو رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اس نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ جسٹس آنند سین اور جسٹس گوتم کمار چودھری پر مشتمل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔قابل ذکر ہے کہ رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راہل راج کو 20 دسمبر 2019 کو مجرم قرار دیتے ہوئے 21 دسمبر کو اسے موت کی سزا سنائی تھی۔