ان ڈائریكٹ ٹیکس اور کسٹمز كے سنٹرل بورڈ نے تیسرے ہفتے میں تیسری خصوصی مہم کے تحت سرگرمیوں کا دائرہ وسیع كیا
ان ڈائریكٹ ٹیکس اور کسٹمز كے سنٹرل بورڈ(سی بی آئی سی) اور اس کی تمام عملی اكائیاں زیر التواء معاملات نمٹانے کی تیسری خصوصی مہم میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہیں۔
چونکہ اس سال سی بی آئی سی کی خصوصی توجہ ضبط شدہ اجناس جیسے نشہ آور اشیاء اور سگریٹ کو ٹھکانے لگانے پر مرکوز ہے لہذا اب تک تیسری خصوصی مہم کے تحت 1,000 کروڑ روپے كی لاگت كی 365 کلو گرام منشیات برآمد اور 13 کروڑ روپے كی سگریٹ کی 1.35 کروڑ چھڑیوں کو تلف كیا گیا ہے۔
ملک کے طول و عرض میں ہمہ جہت کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ذیل میں (20 اکتوبر 2023 تک كی) تفصیلات ہیں:-
- 785 عوامی شکایات، 280 عوامی شکایات کی اپیلیں اور 14 ایم پی ریفرنسز کا نمٹائے گئے۔
- 20,871 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 8308 ایسی فائلوں کو ختم کیا گیا۔
- 11,718 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 711 ایسی فائلوں کو بند کیا گیا۔
- دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر صفائی مہم کی 1195تقریبات کا اہتمام۔
- 9,304 کلو گرام اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا جس کے نتیجے میں 46,565 مربع فٹ کی اضافی دفتری جگہ خالی ہوگئی۔
بیداری کو فروغ دینے اور سوچھتا کے پیغام کو عام كرنے کے لیے سی بی آئی سی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل اور مختلف فیلڈ دفاتر کے ذریعے 391 سے زیادہ پوسٹس۔ تیسری ایس سی ڈی پی ایم کے تحت مقرر کردہ تمام مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔
Source : PIB