National

گیان واپی سروے:ASI نے ضلعی عدالت میں مہر بند لفافے میں پیش کی رپورٹ

152views

وارنسی۔ASI نے گیانواپی کمپلیکس میں کئے گئے سروے کی رپورٹ ضلعی عدالت میں پیش کی ہے۔ اے ایس آئی نے سیل بند لفافے میں لپٹی رپورٹ پیش کی۔ اے ایس آئی نے 24 جولائی کو سروے کا کام شروع کیا۔یادرہے کہ 11دسمبر 2023 کو اے ایس آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ اور سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ اویناش موہنتی کی خراب صحت کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر ہو کر رپورٹ درج کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔ وارانسی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے مزید ایک ہفتے کا وقت دیا تھا اور رپورٹ داخل کرنے کے لیے 18 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اے ایس آئی کی جانب سے سروے رپورٹ پیش کرنے سے پہلے مسلم فریق نے عدالت میں عرضی داخل کی۔ مسلم پارٹی نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وارانسی کے گیانواپی کمپلیکس میں کئے گئے اے ایس آئی سروے کی رپورٹ کو سیل بند لفافے میں پیش کیا جائے اور کسی کو بھی بغیر حلف نامے کے رپورٹ کو عام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔  

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.