JharkhandRanchi

بوری سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہاتھ پیر رسی سے بندھے تھے.

185views

رانچی: سکدیری تھانہ علاقہ کے سوسو دیگا پل کے نیچے سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ایک بند بوری سے برآمد ہوئی ہے۔ نعش ملنے کی خبر سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ لوگوں نے سکدیری پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس لاش کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی دوپہر گاؤں کے کچھ لوگ مذکورہ راستے سے گزر رہے تھے۔ اسی دوران اس کی نظر پل کے نیچے پڑی بوری پر پڑی۔ اس کے بعد اس معاملے کی اطلاع سکدیری پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوری میں رکھی نوجوان کی لاش کو باہر نکالا۔ نوجوان کے ہاتھ پیر رسی سے بندھے ہوئے تھے۔ اس کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ تھانہ انچارج ستیہ پرکاش روی نے بتایا کہ نوجوان کا قتل کسی اور جگہ کرکے لاش پل کے نیچے پھینک دی گئی تھی۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح وجہ بتائی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.