International

امریکی صدر اجلاس کے دوران اچانک چینی صدر کے ملنےاٹھ کھڑےہوئے

110views

امریکی صدر جوبائیڈن کی سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انہیں خلاف معمول حرکات کرتے یا طیارے پر سوار ہوتے ہوئے پھسلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تازہ ویڈیو میں صدر جوبائیڈن کو ’پیسفک اکنامک کوآپریشن‘ [ایپک] کے اجلاس کے دوران اپنے چینی ہم منصب کو عجیب اور اچانک مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ اجلاس حال ہی میں سان فرانسسکو میں منعقد ہوا تھا جس میں چینی اور امریکی صدور نے بھی شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں صدر بائیڈن کو اچانک اپنی کرسی سے اٹھتے ہوئے دکھایا گیا اور بغیر کسی انتباہ کے جاری اجلاس کے وسط میں چینی صدر شی جن پنگ کی طرف بغیر ہاتھ ملانے کے لیے بڑھے۔

ویڈیو نے بہت سے لوگوں کی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر اپنے امریکی ہم منصب کے عجیب و غریب رویے پر واضح طور پر حیران رہ گئے!

اسی اثناء میں چینی وزیر خارجہ ترجمے میں مدد کے لیے دونوں صدور کے پاس پہنچ گئے۔

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے بتایا کہ چینی اور امریکی صدور نے سان فرانسسکو کے قریب اپنی بات چیت میں ایک نئی ذاتی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے، لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں صدور کی ملاقات 15 نومبر کو سان فرانسسکو (کیلیفورنیا) میں APEC سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی اور بائیڈن نے اس وقت اس بات پر زور دیا تھا کہ دونوں رہ نماؤں کی آمنے سامنے ملاقات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

ملاقات کے بعد اور پریس بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک “آمر” کہا تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے مہینوں کی انتھک سفارت کاری کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شی جن پنگ کا چھ سالوں میں یہ پہلا دورہ امریکا ہے اور بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان آخری ملاقات نومبر 2022 میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں ہوئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.