International

خطے میں کشیدگی دنیا کے مفاد میں نہیں ہو گی: امریکہ

113views

امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ایران کی وجہ سے ہے اوریہ خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے خطرے پر تشویش لاحق ہے اور اسرائیل کے خلاف ایران کی دھمکیاں خاص طور پر تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ان خطرات کے پیش نظر اسرائیل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس معاملے پر سفارت کاری کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ ساتھ اپنے چینی اور سعودی ہم منصبوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، وہ یورپی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلنکن ایران کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ “تناؤ میں اضافہ ایران، خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔”

امریکی محکمہ دفاع نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے والے ان ایام میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا “قریب سے” جائزہ لے رہی ہے۔پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہونے والا امریکہ ، ایران اور اس کے پراکسیوں کے خطرات کے بر خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں “غیر متزلزل” ہے۔

رائڈر نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کے ساتھ فون پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا حالیہ پیش رفت پر رونما ہونے والے خطرات پر بات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.