Bihar

ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملے میں چھ بدمعاش گرفتار

195views

گیا: ایل جے پی رہنما انور علی خان قتل معاملہ میں گیا پولیس نے چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں اہم ملزم فوٹو خان اور اُس کے شوٹر ساتھی کو پولیس نے بمبئی سے گرفتار کیا ہے جب کہ اُن کے نشاندھی پر ان کے ایک ساتھی کی دہلی سے گرفتاری ہوئی ہے جب کہ بقیہ کی گرفتاری گیا سے ہوئی ہے ، پولیس نے انور خان قتل معاملہ میں چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، فوٹو خان ایک پیشہ ور مجرم ہے اور اس پر درجنوں سنگین معاملہ کو لیکر مقدمہ درج ہے، انور خان قتل کے بعد فوٹو خان نے شیر گھاٹی علاقے میں کئی لوگوں کو فون کر دھمکی بھی دی تھی۔

سوموار کو ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرکے اس پورے معاملہ کی جانکاری دی ہے ،اُنہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انور خان کا قتل زمین تنازعہ کو لیکر ہوا ہے. کچھ اور لوگ اس میں شامل ہیں جنکی گرفتاری کے لیے کوشش ہورہی ہے جب کہ اہل خانہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ کے نامزد ملزموں کے تعلق سے ایس ایس پی نے کہا ابھی انور خان قتل معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور جو بھی معاملہ ہوگا وہ منظر عام پر لایا جائے گا۔

انور علی خان کا قتل زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے، حالانکہ جن کی ابھی تک گرفتاری ہوئی ہے ان میں نامزد ملزم اہل خانہ کی جانب سے نہیں بنایا گیا تھا، ایس ایس پی نے کہکہ جیسے جیسے تحقیقات میں رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے تحت کاروائی جاری ہے

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.