International

ضرویاتِ زندگی کی اشیا کے لے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار کی موت

143views

 پاکستان مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس کارروائی کے خلاف دی گئی ہڑتال کے دوران کاروباری ادارے بند رہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ ساتھ ہی پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین کو بھگانے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی خبر کے مطابق جموں- کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے سی) کی کال پر جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن اور چکہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سمہنی، سہنسا، میرپور، راولکوٹ، کھوئی رتّہ، تتاپانی، ہٹین بالا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جے کے جے اے سی نے جمعہ کو اس ہڑتال کی کال دی تھی جب مظفرآباد اور میرپور ڈویژن کے مختلف علاقوں میں رات بھر چھاپوں کے دوران اس کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

’ڈان‘ کے مطابق جے کے جے اے سی تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں بجلی کی پیداواری لاگت کے بعد صارفین کو بجلی ملنی چاہیے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری مصالحتی کمیٹی نے حل کیا تھا۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے 4 فروری کو نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا مگر اپریل میں کمیٹی نے حکومت کی جانب سے تحریری وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف احتجاجاً 11 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ایس ایس پی یاسین بیگ نے بتایا کہ ریحان گلی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس الیاس جنجوعہ اور محکمہ ریونیو کے دو اہلکاروں سمیت 59 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سہنسا بارویاں میں 19 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ یہ عوامی ایکشن کمیٹیاں بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسوں اور آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں بھی ایسی ہی تحریک چلی تھی۔ دریں اثنا یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے چیف سیکریٹری نے اسلام آباد میں داخلہ ڈویژن کے سیکریٹری کو ایک خط لکھا تھا جس میں 11 مئی کی ہڑتال کی وجہ سے سیکیورٹی کے لیے 6 سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) پلاٹون کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.