National

پرینکا گاندھی نے ’شکتی‘ تنازعہ پر وزیر اعظم مودی پر کیا حملہ، کہا ’پی ایم مودی دھیان بھٹکانے میں ماسٹر‘

96views

راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل گاندھی خواتین کے خلاف جنگ لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے اس جوابی حملہ پر اب پرینکا گاندھی نے اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہا پی ایم مودی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔

اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعظم جی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔ ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے نبرد آزما ہے۔ نوجوان مایوس ہیں۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے لوگ اپنا گھر نہیں چلا پا رہے ہیں۔ نوٹ بندی-جی ایس ٹی نے لاکھوں صنعتیں چوپٹ کر دیے۔ لیکن وزیر اعظم جی کی ترجیح ہے- غیر ضروری ایشوز اٹھا کر عوام کا دھیان بھٹکانا۔‘‘

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کل ممبئی میں منقعد پارٹی کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندو مذہب میں ’شکتی‘ لفظ ہوتا ہے۔ ہم شکتی سے لڑ رہے ہیں… ایک شکتی سے لڑ رہے ہیں۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ وہ شکتی کیا ہے؟ جیسے کسی نے یہاں کہا کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ درست ہے… درست ہے کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ ہندوستان کے ہر ادارہ میں ہے۔ ای ڈی میں ہے، سی بی آئی میں ہے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ہے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.