West Bengal

بی جے پی کی حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی، آج نہیں تو کل بدلہ ضرور لوں گی: ممتا بنرجی

219views

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور ابھی تین باقی ہیں۔ ان بقیہ تینوں مراحل کو اپنے لیے ہموار کرنے میں تمام سیاسی پارٹیاں مصروف ہیں جس کے لیے ایک دوسرے پر تنقیدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی تناظر میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی۔

بنگال کے ہلدیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نندی گرام میں انہیں ہرانے کے لیے انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج یا کل بدلہ ضرور لوں گی، بی جے پی، ای ڈی، سی بی آئی ہر وقت نہیں رہے گی۔

ٹی ایم سی کی سربراہ نے کہا کہ میں آپ کو اسمبلی انتخابات کے دوران نندی گرام واقعہ کے بارے میں پہلے ہی بتا چکی ہوں، مجھے دھوکہ دیا گیا، بے ایمانی اور دھوکے بازی کی گئی۔ میرے ووٹ لوٹ لیے اور دھاندلی بھی ہوئی۔ انتخابات سے پہلے ڈی ایم، ایس پی، آئی سی کو تبدیل کیا گیا اور الیکشن ختم ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے ذریعے نتائج تبدیل کر دیے گئے۔ میں آج نہیں تو کل اس کا بدلہ ضرور لوں گی۔ بی جے پی کی حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.