وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی ان کی ہم منصب شیخ حسینہ آج تین ترقیاتی پروجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے
وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی ان کی ہممنصب شیخ حسینہ آج دن میں تقریباً گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت کی امدادیافتہ تین ترقیاتی پروجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ تین پروجیکٹ ہیں:Akhaura Agartala سرحد پار ریل لنک، Khulna-Mongla Port Rail Line اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹUnit II Akhaura Agartala سرحد پار ریل لنک پروجیکٹ، بھارتسرکار کی بنگلہ دیش کو 392 کروڑ 52 لاکھ روپے کی مالی امداد سے مکمل کیا جائے گا جبکہKhulna-Mongla Port Rail Line پروجیکٹ 388 اعشاریہ 92 ملینامریکی ڈالرکی کُل پروجیکٹ لاگت کے ساتھ بھارت سرکار کے رعایتی قرض سے لاگو کیا جائےگا۔
اس پروجیکٹ سے بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہمونگلہ براڈگیج ریلوے نیٹ ورکس سے جڑ جائے گا۔ ایک ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کے بھارتکی رعایتی مالیاتی اسکیم قرض سے تیارہونے والا میتری سپر تھرمل پاور پروجیکٹ 1320 میگاواٹسپر تھرمل پاور پلانٹ ہے، جو بنگلہ دیش کے کُھلنا ڈویژن میں رام پَل میں واقع ہے۔