International

ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کے خفیہ چیف اعظم چیما کا پاکستان میں دورۂ قلب سے انتقال

117views

دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے خفیہ چیف اعظم چیما کی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم چیما کی موت دورۂ قلب سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر 70 سال تھی اور وہ 2008 میں ہندوستانی شہر ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ چیما کی آخری رسومات فیصل آباد کے ملکھانوالہ میں ادا کی گئی۔ اس کی موت کی خبر گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے خیبر پختونخواں میں نامعلوم لوگوں کی طرف سے ایک لشکر کمانڈر کے قتل کے کچھ ماہ بعد آئی ہے۔ حال کے مہینوں میں دہشت گرد تنظیم کو چلانے والے کئی اراکین کی پُراسرار طریقے سے اموات ہوئی ہیں۔

اعظم چیما 2006 میں ممبئی ٹرین بم دھماکوں میں بھی شامل تھا۔ ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کو دس دہشت گردوں نے مل کر انجام دیا تھا۔ مہلوکین میں ہندوستانی باشندوں کے علاوہ امریکہ و برطانیہ کے شہری بھی شامل تھے۔ چیما امریکہ کی اس وانٹیڈ لسٹ میں بھی شامل تھا جس نے 26/11 کے حملے کو انجام دینے کے لیے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.