West Bengal

لوک سبھا انتخابات: مغربی بنگال کے لیے کانگریس کی 3 امیدواروں کی فہرست جاری، الوبیریا سے اظہر ملک کو دیا گیا موقع

97views

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو مغربی بنگال کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بنگاؤں (محفوظ) سے پردیپ بسواس، الوبیریا سے اظہر ملک اور گھٹال سے ڈاکٹر پاپیا چکرورتی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس اب تک 247 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس نے بھاگابنگولا اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے انجو بیگم کو امیدوار قرار دیا ہے۔ بھاگابنگولا سیٹ پر 7 موئی کو پولنگ ہوگی۔ یہ سیٹ حال ہی میں ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی ادریس علی کے اچانک انتقال کے سبب خالی ہو گئی تھی۔

Congress announces names of 3 candidates for Lok Sabha elections in West Bengal#LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/yKdtNKusUN

— ANI (@ANI) April 7, 2024

خیال رہے کہ بنگاؤں اور اولوبیریا میں 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے جبکہ گھٹال میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اتوار کے اعلان کے ساتھ کانگریس مغربی بنگال کی 13 پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔

بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں نے گھٹال سے ان امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جو اداکار سے سیاست دان بنے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر اپنے موجودہ ایم پی دیپک ادھیکاری عرف دیو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جبکہ بی جے پی نے ہیرن چٹرجی کو میدان میں اتارا ہے، جو اس وقت ضلع کے کھڑگ پور-صدر اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.