International

اسرائیل خطے کو وسیع جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے : مصر، اردن اور عراق

73views

نیو یارک 26 ستمبر (ایجنسی) مصر، اردن اور عراق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھ کر اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر فضائی بم باری کر کے خطے کو وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں ایک اجلاس کے بعد کہا کہ انھوں نے “خطے میں جاری خطرناک جارحیت پر بات کی ہے، اس جارحیت کے رکنے کا آغاز غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکے جانے سے ہو گا”۔عرب وزراء نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ اسرائیل خطے کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین، بین الاقوامی انسانی قوانین اور متعلقہ سمجھوتوں بالخصوص چاروں جنیوا معاہدوں اور اضافی پروٹوکولوں کی پابندی کرنا ہو گا تا کہ اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.