National

دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری، فضائی آلودگی میں اضافہ

دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری، فضائی آلودگی میں اضافہ
117views

نئی دہلی: ہندوستانی کے محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے چار ڈگری کم ہے۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔

دریں اثنا، شہر بھر میں ہوا کا مجموعی معیار اے کیو آئی ہفتہ کو ‘خراب’ سطح سے نیچے تھا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، آنند وہار علاقے میں صبح 8 بجے پی ایم 2.5 کی سطح ‘خراب’ زمرے میں 300 اور پی ایم 10 کی سطح 259 تک پہنچ گئی۔ دوارکا سیکٹر 8 میں پی ایم 2.5 کی سطح 346 اور پی ایم 10 کی سطح 318 تھی، دونوں ہی ‘انتہائی ناقص’ سطح پر تھے۔

جمعہ (8 مارچ) کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے کم رہا اور یہ مسلسل پانچواں دن دتھا جب اتنا درجہ حرارت درج کیا گیا۔ تاہم، 9 مارچ کو کم سے کم درجہ حرارت کے 11 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی توقع ہے۔ تیز ہوائیں دوپہر میں زیادہ پریشان کر سکتی ہیں۔ موسمیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ ابھی اگلے چند دنوں تک سردی رہے گی۔ صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے لیے بھی خبردار کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، آج (9 مارچ) اور 10 مارچ کو اتر پردیش میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، اس دوران دھوپ بھی رہے گی۔ محکمہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مارچ میں یہ سردی کی وجہ 2 اور 3 مارچ کو آنے والا مغربی اضطراب ہے۔ اس کی وجہ سے پہاڑوں پر بھاری برفباری ہوئی ہے۔ پہاڑوں سے آنے والی یہ برفیلی ہوائیں دہلی اور دیگر میدانی علاقوں میں بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.