National

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں اروناچل پردیش میں دنیا کی طویل ترین سرنگ کا افتتاح

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں اروناچل پردیش میں دنیا کی طویل ترین سرنگ کا افتتاح
176views

ایٹا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں دنیا کی سب سے لمبی سرنگ ‘سیلا ٹنل’ سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہاں ‘ترقی یافتہ ہندوستان، ترقی یافتہ شمال مشرق’ پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’پورے شمال مشرق میں ترقیاتی کام چار گنا تیزی سے چل رہے ہیں۔ ایک ترقی یافتہ ریاست سے ترقی یافتہ ہندوستان کا قومی جشن پورے ملک میں تیز رفتاری سے جاری ہے۔ آج مجھے ترقی یافتہ شمال مشرق کے اس جشن میں شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔‘‘

ہندوستان میں ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’ہمارا شمال مشرق ہندوستان کی تجارت، سیاحت اور جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے ساتھ دیگر تعلقات کی مضبوط کڑی بننے جا رہا ہے۔ آج یہاں 55 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ آج اروناچل پردیش کے 35 ہزار غریب خاندانوں کو ان کے مستقل مکان مل گئے ہیں۔ اروناچل پردیش اور تریپورہ کے ہزاروں خاندانوں کو نل کے کنکشن مل گئے ہیں اور مختلف ریاستوں سے روابط کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا جا رہا ہے۔‘‘

شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ہو رہے ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’ہم نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر پچھلے 5 سالوں میں جتنا کام کیا ہے اور جتنی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہی کام کرنے میں کانگریس کو 20 سال لگ جاتے۔ ہماری حکومت نے خاص طور پر شمال مشرق کو ذہن میں رکھتے ہوئے مشن پام آئل شروع کیا تھا۔ آج اس مشن کے تحت پہلی آئل مل کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مشن ہندوستان کو خوردنی تیل کے معاملے میں نہ صرف خود انحصار بنائے گا بنائے گا بلکہ یہاں کے کسانوں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.