International

اسرائیل پر ایران کر سکتا ہے بڑا حملہ، سی آئی اے نے کیا الرٹ، آئندہ 48 گھنٹے بہت اہم

159views

ایران اس وقت اسرائیل سے بہت ناراض نظر آ رہا ہے۔ اگلے 48 گھنٹے کے اندر وہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ یہ اندیشہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے نے ایران کے ایک خاص منصوبہ سے متعلق اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا الرٹ بھیجا ہے۔ اس کے مطابق ایران اپنے حملے میں سینکڑوں ڈرون اور درجنوں کروز میزائل کا استعمال کرے گا۔ ایران سے یہ ڈرون اور میزائل پرواز بھریں گے اور اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو اپنا ہدف بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس نے حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل-فلسطین کا جنگ ختم بھی نہیں ہوا ہے، اور اب اس سے بڑا بحران ایران کے سامنے دکھائی دے رہا ہے۔ دراصل گزشتہ پیر کے روز شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی ٹاپ کمانڈر رضا ظہیری ہلاک ہو گئے جس سے ایران بے حد ناراض ہے اور اسرائیل پر خوفناک حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر کے ہلاک ہونے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی، صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران کی طرف سے لگاتار یہ بیان دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے حملے کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائی پر پچھتاوا ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے چیف ایڈوائزر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ یہودیوں کو ہر حالت میں سزا دی جائے گی اور یہ طے ہے۔ ایرانی فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی اسرائیل پر شدید حملہ ہوگا اور فوج اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

ایران کی طرف سے کی جا رہی تیاری کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ وزیر دفاع یاو گیلانٹ کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں ان سبھی کو ہم بتا دیں کہ جو بھی ہمارے خلاف قدم اٹھائے گا، اسے بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.