Sports

بھارت نے دوسری بار ویمن ایشین چیمپئن ٹرافی کاخطاب جیت لیا

151views

جاپان کو 4-0 سے شکست دی

مارنگ گومکے جے پال سنگھ ایسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز فائنل میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے دفاعی چیمپئن جاپان کو 4-0 سے شکست دے کر جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023جیت لی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کا یہ دوسرا ایشین چیمپئنز ٹرافی خطاب ہے۔بھارتے کے لئے سنگیتا کماری (17′)، نیہا (46′)، لالریمسیامی (57′) اور وندنا کٹاریہ (60′) نے ایک ایک گول کیا۔خطابی میچ میں بھارت نے ایک بار پھر شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دفاعی چیمپئن جاپان پر مسلسل دباو ڈالا۔ ہندوستان نے اپنا جارحانہ دباو برقرار رکھا، مسلسل سرکل میں داخل ہوئی لیکن وہ جاپان کے دفاع میں نقب لگانے میں ناکام رہا۔ پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے اپنا جارحانہ موقف برقرار رکھا اور سنگیتا کماری (17′) نے شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی۔ اس کے بعد جاپان کو مسلسل تین پنالٹی کارنر ملے لیکن ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ ہندوستانی ٹیم ہاف ٹائم تک 1-0 سے آگے تھی۔بھارت نے مسلسل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے کوارٹر کا آغاز شدید جارحانہ انداز میں کیا۔ اس کے باوجود جاپان نے زبردست دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستانی حملے کو ناکام بنایا بلکہ گیند پر قبضہ بھی برقرار رکھا تاکہ کھیل کا رخ اپنے حق میں کر دیا جائے، حالانکہ تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستانی ٹیم نے 1-0 کی برتری برقرار رکھی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر کا آغاز بھارت نے مسلسل تین پنالٹی کارنر حاصل کرنے کے ساتھ کیا اور آخر کار تیسری کوشش میں اسے بریک تھرو ملا، جب نیہا (46′) نے چالاکی سے گیند کو نیٹ میں ڈالا اور ہندوستانی ٹیم 2-0 سے آگے ہوگئی۔ میچ کے آخری لمحات میں لالریمسیامی (57′) نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کیا اور وندنا کٹاریا (60′) نے شاندار فیلڈ گول کرکے ہندوستان کی برتری کو 4-0 تک پہنچا دیا اور یہ اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.