سیتامڑھی ، 06 نومبر :۔ سیتامڑھی ضلع کے باجپتی تھانہ علاقے کے بری گائوں میں سوموار کے روز پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوبنے سے بھائی اور بہن سمیت تین بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ضلع کے باجپتی تھانہ علاقے کے بری گاو?ں میں چمنی کے قریب گڑھے سے مٹی لانے گئی دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت بری گاو?ں ر ہائشی اشوک ٹھا کر کی بیٹی سونی کماری (11سال) اور بیٹا آدتیہ کمار (10سال) اور جتیندر ٹھاکر کی بیٹی لاڈلی کماری (12سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ تین بچوں کی موت سے گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب سینکڑوں لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر او ابھیشیک آنند، تھانہ انچا رج پنکج کمار اور اے ایس آئی دیویندر رائے موقع پر پہنچے اور واقعہ کی معلومات حاصل کی۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
192
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پیپر لیک کا خا تمہ ہونے تک تحریک جاری رہے گی: پپو
پٹنہ، 12 جنوری (یو این آئی) بہار کے پورنیا کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے...
منڈل کے مسیحا شرد یادو کو دوسری برسی پر آر جے ڈی دفتر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
پٹنہ 12 جنوری 2025(راست) منڈل کے مسیحا، سابق مرکزی وزیر آنجہانی شرد یادو جی کی دوسری برسی کی تقریب ریاستی...
بہار-نیپال سرحد سے 1,600 کلو انسانی بال کے ساتھ 3 اسمگلر گرفتار
پٹنہ، 08 جنوری (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آڑ آئی) نے بہار کے مدھوبنی میں مغربی بنگال...
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
پٹنہ، 8 جنوری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر...