National

گجرات اے ٹی ایس نے احمد آباد ایئرپورٹ سے 4 دہشت گردوں کو کیا گرفتار، سبھی کا تعلق سری لنکا سے

97views

گجرات اے ٹی ایس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے احمد آباد ایئرپورٹ سے آئی ایس آئی ایس کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں دہشت گرد سری لنکائی باشندے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گجرات اے ٹی ایس فی الحال چاروں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر لے گئی ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دہشت گرد کس ارادے سے احمد آباد ایئرپورٹ پر آئے تھے۔ گجرات اے ٹی ایس کی یہ ایک بڑی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی گجرات اے ٹی ایس نے ایک خفیہ آپریشن میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آئی ایس خراسان سے منسلک تھے۔ ٹھیک اسی وقت گجرات اے ٹی ایس کو خبر ملی کہ تین لوگ پوربندر سمندری راستے سے افغانستان اور وہاں سے ایران جانے کی کوشش میں ہیں۔

بہرحال، تازہ کارروائی سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد بڑے حملہ کی فراق میں تھے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ دہشت گرد سری لنکا سے چنئی ہوتے ہوئے احمد آباد پہنچے تھے۔ مہدف لوکیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی گجرات اے ٹی ایس نے ان چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد پاکستان کے ہینڈلر کے حکم کا انتظار کر رہے تھے۔ ان دہشت گردوں کے احمد آباد تک پہنچنے کے بعد گجرات پولیس الرٹ موڈ میں آ گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.