Bihar

پٹنہ میں ٹرین کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

201views

پٹنہ، 6 نومبر:۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ٹرین کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ریلوے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ راجندر نگر ٹرمینل اسٹیشن ملزم بزرگ ٹیچر نے اسٹیشن ماسٹر کو خط لکھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اگر تاوان کی رقم ادا نہیں کی گئی تو اس نے وندے بھارت، راجدھانی ایکسپریس ، جن شتابدی اور نارتھ ایسٹ ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اب پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا وہ پیشے کے اعتبار سے استاد ہے۔ ملزم استاد کا نام کمتا پرساد ہے۔ وہ اصل میں نوادہ ضلع کے وارث علی گنج کا رہنے والا ہے۔ پٹنہ شہر میں واقع ایک اسکول میں پڑھاتے ہیں۔ ریلوے پولیس نے اتوار کی رات پٹنہ کے بہادر پور میں چھاپہ مار ی کر اسے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق وہ ہاو?سنگ بورڈ کی زمین بیچنے کے نام پر کروڑوں روپے کا گھپلہ کرنے کے الزام میں جیل جا چکا ہے۔ دراصل راجندر نگر ٹرمینل اسٹیشن کے اسٹیشن منیجر کو ڈاک کے ذریعے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ جس میں ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو وندے بھارت ، راجدھانی ایکسپریس ، جن شتابدی اور نارتھ ایسٹ ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ خط ملنے کے بعد اسٹیشن منیجر نے ریلوے پولیس سے شکایت کی۔ پٹنہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پر اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.