International

امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کر دیا

166views

واشنگٹن: امریکہ ایک بار پھر فائرنگ سے ہل گیا ہے۔ شکاگو میں تین مختلف مقامات پر ایک شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے مردوں میں سے ایک کی لاش اتوار کو ول کاؤنٹی کے ایک گھر سے ملی۔ باقی 7 افراد کی لاشیں جولیٹ میں واقع دو گھروں سے برآمد ہوئیں۔ جولیٹ ول کاؤنٹی پولیس کے مطابق وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل کرنے والا شخص مقتولین کو جانتا تھا۔

رام مندر کی پران پرتشٹھا میں سابق چیف جسٹسوں سمیت 13 ریٹائرڈ ججوں کی شرکت

آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی پولیس نے سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کر دی۔ پولیس نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قاتل قرار دیا ہے۔ جولیٹ پولیس چیف ولیم ایوانز نے کہا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی ٹاسک فورس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ اس میں مقامی پولیس بھی مدد کر رہی ہے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام سے نکل کر میگھالیہ کی سرحد میں داخل

جولیٹ پولیس نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ مردہ پائے جانے والے افراد کی تفتیش کر رہے ہیں۔ مشتبہ ملزمان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ملزم کی گاڑی کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام رومیو نینس ہے۔ اس کی عمر 23 سال ہے۔ اس کے پاس سرخ رنگ کی ٹویوٹا کیمری کار بھی تھی، جسے وہ چلا رہا تھا۔ فی الحال اس کی تلاش جاری ہے۔

Follow us on Google News