National

کیرالہ کے اسکول میں پہلی بار پڑھانے کے لیے ’اے آئی‘ ٹیچر کا ہوا استعمال

کیرالہ کے اسکول میں پہلی بار پڑھانے کے لیے ’اے آئی‘ ٹیچر کا ہوا استعمال
126views

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسکول کے طلباء کو اے آئی کی مدد سے پڑھایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو کیرالہ کی ہے جو خوب شیئر ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کیرالہ غالباً ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اے آئی کی مدد سے تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ہیومنائیڈ (انسان نما) روبوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جنریٹو اے آئی اسکول ٹیچر کو اسکول میں پچھلے مہینے ہی متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ طلبہ میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔

انسٹا گرام کے makerlabs_official ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کیرالہ کے جنریٹیو اے آئی اسکول میں ایک خاتون اے آئی ٹیچر ساڑی پہنے ہوئے بچوں سے ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ وہ اسکول کے بچوں سے ہاتھ بھی ملاتی ہے۔ اس انسان نما روبوٹ کا نام ’آئیرس‘ رکھا گیا ہے۔ اے آئی ٹیچر آئیرس تین موضوعات پر بات کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئیرس کسی بھی مشکل سوال کا منٹوں میں آسان طریقے سے جواب بھی دے سکتی ہے جو بچوں کو آسانی سے سمجھ میں آ سکے۔

اے آئی روبوٹ کو لانے والی کمپنی ’میکرس لیب ایڈوٹیک‘ کے مطابق  آئیرس صرف کیرالہ میں ہی نہیں بلکہ ملک کی پہلی جینریٹیو اے آئی ٹیچر ہے۔ اے آئی ٹیچر آئیرس کا نالج بیس چیٹ جی پی ٹی جیسے پروگرامنگ سے بنایا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ یہ روبوٹ نیتی آیوگ کے اٹل ٹنکرنگ لیب (ATL) پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.