BiharNational

بہارمیں ہریانہ پولیس پرحملہ، سائبر ٹھگ کو پکڑنے آئی تھی پٹنہ

153views

پٹنہ، 4 نومبر:۔ راجدھانی پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ علاقے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ہریانہ سے سائبر ٹھگی معاملے میں بدمعاش کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس پر مقا می لوگوں نے حملہ کردیا ہے۔ نوجوان کئی سالوں سے فراڈ کر رہا تھا اور نوکری کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرتا تھا۔ جس کے بعد پولیس کئی سالوں سے اس کی تلاش میں تھی۔ آخر کار کئی ریاستوں کی پولیس نے بدمعاش کو پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ علاقے سے گرفتارکرلیا ہے۔واضح ہو کہ گذشتہ روز دیر شام ملٹری انٹیلی جنس لکھنو? کی ٹیم اورہریانہ پولیس نے مشترکہ ا?پریشن میں ا?نند پوری رہائشی لال موہن سنگھ کے بیٹے سنیل کمار سنگھ کوپٹنہ سے فوج میں فرضی بھرتی کروانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ اس پربہار، ہریانہ راجستھان اور اتر پردیش کے سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کے لیے کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاش گزشتہ 2 سال سے آرمی انٹیلی جنس لکھنؤ ٹیم کے ریڈار پر تھا۔حالانکہ ہریانہ پولیس کی ٹیم پر بھی مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا۔ جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انہیں اغوا کار سمجھتے ہوئے ہریانہ سے گرفتاری کے لیے آئی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔حالانکہ مقامی ایس کے پوری تھانے کی مدد سے پولیس نے بدمعاش کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سنیل کئی مقدمات میں ملزم ہے اور کئی سالوں سے پولیس سے بھاگ رہا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.