گرودوارہ شری کرتا پور صاحب کا دورہ کرنے والے بھارتی عقیدتمند لنگر کیلئے اب اپنے ساتھ راشن لے جاسکیں گے
200
پاکستان کے ناروال ضلع میں واقع گرودوارہ شری کرتا پور صاحب کا بذریعہ راہداری دورہ کرنے والے بھارتی عقیدتمند لنگر کیلئے اب اپنے ساتھ راشن اور دوسری اشیاءلے جاسکیں گے۔ مرکزی حکومت کی پہل کے تحت گرداس پور ضلع کے ڈیرہ بابا نانک میں واقع راہداری احاطے میں ایک اسٹور کھولا گیا ہے۔
اب تک شری کرتاپور صاحب گرودوارہ کا دورہ کرنے والے عقیدتمندوں کو لنگر اور دوسری اشیاءکیلئے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب مرکزی حکومت نے راہداری کے احاطے میں ’لنگر رسد شری گرونانک دیوجی ہٹ‘ نام سے ایک اسٹور شروع کیا ہے۔ عقیدتمند اِس اسٹور سے پیاز، ادرک، ہری مرچ، ٹماٹر، لہسن، دالیں، آٹا، چاول اور دیگر غذائی اجناس خرید سکیں گے۔ اِس فیصلے سے عقیدتمند گرودوارہ شری کرتاپور صاحب میں گرو کے لنگر میں تعاون دے سکیں گے۔