National

بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک نے قاضی رنگا قومی پارک میں جیپ سفاری کا سفر کیا

163views

بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک نے کَل آسام کے یونیسکو کی جانب سے عالمی وراثتی مقام قاضی رنگا قومی پارک میں جیپ سفاری کا سفر کیا۔ ریاست کے اپنے دورے کے دوسرے دن بھوٹان کے شاہ نے Kohora پہاڑی سلسلے میں پارک کے نباتات کا مشاہدہ کیا۔ جیپ سفاری میں اُن کے ہمراہ کئی سینئر سرکاری افسران بھی تھے۔ ان کے اعزاز میں قاضی رنگا کنونشن سینٹر میں ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ثقافتی پروگرام میں شرکت کی، جہاں ریاست کی فراواں روایتی ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.