اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتا ہو گئے ہیں۔
گذشتہ ماہ حماس نے بتایا تھا کہ سات اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے پچاس قیدی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو گئے تھے۔
حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا ’’کہ 60 لا پتا یرغمالیوں میں سے 23 کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا: ایسا لگتا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔ رائیٹرز اس بیان کی تصدیق نہ کر سکا؛ جبکہ اسرائیلی فوج نے اس پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔
جمعرات کے روز دو امریکی حکام نے بتایا کہ ان کا ملک حماس کی طرف یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں غزہ کی فضا میں مسلسل ڈرونز طیاروں کے ذریعے ان کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حماس نے 239 یرغمالیوں میں سے اب تک صرف چار کو رہا کیا ہے۔