International

ہندوستان کے معاملے پر کھل کر اظہار رائے، پاکستان پر خاموشی کے لئے امریکہ سے سوال

81views

امریکہ نے حال ہی میں ہندوستان کی حزب اختلاف جماعتوں کے سوال پر بہت کھل کر اظہار رائے کیا جبکہ پاکستان کے معاملہ پر اس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس سوال کے پوچھے جانے پر امریکی  محکمہ  خارجہ کے ترجمان نے امریکی موقف کی دفاع کرنے کی کوشش کی ۔

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت ظاہر کرنے اور پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ کئے جارہے سلوک کے معاملے پر خاموش رہنے کے “دوہرے معیار” پر امریکہ سے جمعرات کو سوال پوچھا، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ وہ کیریکٹرئزیشن  سے متفق نہیں ہے۔

ایک تقریب کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ امریکہ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کی ضبطی پر سوال اٹھائے جانے اور پاکستان میں سیاسی قیدیوں کے معاملے پر خاموش رہنے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ” میں اس کیریکٹرئزیشن سے متفق نہیں ہوں۔”

مسٹر ملر نے کہا، “ہم نے متعدد مواقع پر یہ واضح کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔” ہم دنیا کے کسی بھی ملک کے بارے میں ایسی ہی باتیں کہتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.