
194views
دمکا: جھارکھنڈ کی ذیلی راجدھانی دمکا میں منگل کی صبح 3.35 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.7 ناپی گئی۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سب گھر سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سینٹر آف سیمینولوجی کے مطابق، زلزلے کا مرکز دمکا ضلع سے 24 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
