نئی دہلی، 15 نومبر :۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان جاری ورلڈ کپ میں تینوں شعبوں بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگر بابر نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو بورڈ اسے قبول کرے گا۔ بصورت دیگر پی سی بی انہیں عہدے سے برطرف کر دے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی- 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ بابر کو 2019 میں وائٹ بال کا کپتان اور 2021 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن گرین شرٹس نے ان کی قیادت میں آئی سی سی یا ایشیا کپ کا کوئی خطاب نہیں جیتا ہے۔ حالانکہ پاکستان ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹیم کے طور پر گیا تھا لیکن وہ اپنی صلاحیت ثابت کرنے میں ناکام رہا اور گروپ مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناکامی کے بعد بابر کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ’’غلطیاں کرنا جرم نہیں ہے۔‘‘ کپتان آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ اس کے بعد ان کی کپتانی سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
170
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
انڈیا۔ بی نے انڈیا ۔اے کو 76 رن سے شکست دی
تیز گیند باز یش دیال نے 3 وکٹ حاصل کیے، مشیر خان پلیئر آف دی میچ رہے بنگلورو، 08 ستمبر...
’قربانی کے جانور حاضر ہوں‘، محمد حفیظ نے اپنی ہی پاکستانی ٹیم کا کیوں اڑایا مذاق؟
پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جو...
وراٹ کوہلی کو احمد آباد میں ملی دھمکی، بنگلورو نے پریکٹس میچ اور پریس کانفرنس کیا رَد، 4 افراد گرفتار
آج آئی پی ایل 2024 کا ایلیمنیٹر میچ کھیلا جانا ہے، لیکن اس سے ٹھیک پہلے وراٹ کوہلی کو احمد...
پاکستانی لیجنڈ نے اپنے ہی کھلاڑیوں کے ذہنی رویہ پر اٹھایا سوال، کہا: جب ہندوستان سے …
Pakistan Cricket News : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں 9 جون...