210
رانچی: بم دھماکے میں ایک 30 سالہ نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح نمکم تھانہ علاقے میں سدابہار چوک کے قریب پیش آیا، جہاں کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا بم پھٹ گیا۔ اس کی زد میں آکر بنٹی نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کو بہتر علاج کے لیے رمز ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات میں مصروف ہے۔
واقعے کے حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سدابہار چوک کے قریب ایک حدود کے اندر کچرا رکھا ہوا تھا۔ نوجوان نے جیسے ہی کچرے کے ڈھیر کو آگ لگائی تو اس میں چھپایا ہوا بم زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔ شبہ ہے کہ کسی جرائم پیشہ شخص نے بم کوڑے کے ڈھیر میں چھپا رکھا تھا۔