Sports

میسی کی 6 جرسیاں ڈسمبر میں نیلام ہوں گی

158views

فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022ء کے دوران لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹینا کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی تھیں وہ رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیاں 10 ملین ڈالرز میں نیلام ہو سکتی ہیں۔ فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راؤنڈز کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اورکروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں۔ نیلامی کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی تھی، جو انہوں نے 1998ء میں شکاگو بْلز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران پہنی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.