National

وشاکھاپٹنم بندرگاہ پر زبردست آگ، 40 کشتیاں جل کر خاکستر

215views

وشاکھاپٹنم پورٹ پر کل رات زبردست آگ لگ گئی جس میں کم از کم 40 کشتیاں جل گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آگ میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ فعل ہے اور آگ جان بوجھ کر انتقامی کارروائی کے طور پر لگائی گئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آگ کشتی پر پارٹی جانے کی وجہ سے لگی۔

آتشزدگی کے واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ پانی میں کھڑی کشتیاں بھی جلنے لگیں۔ ان کشتیوں سے اپنی روزی کمانے والے ماہی گیر بے یارو مددگار پڑے ہوئے تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تمام کوششوں کے باوجود کشتیوں کو بچایا نہ جا سکا۔

آگ کشتیوں کے فیول ٹینک تک پہنچنے کے بعد مزید شدید ہوگئی اور دھماکے ہونے لگے۔ سینئر پولیس افسر آنند ریڈی نے بتایا کہ آگ رات تقریباً 11.30 بجے لگی۔ کشتی کے سلنڈر پھٹ رہے تھے، اس لیے لوگوں کو دور رہنے کی تنبیہ کی گئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.