National

’یہ گھر نہیں آئین کو بچانے کی لڑائی ہے‘، دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد راگھو چڈھا کا بیان

86views

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے منگل کو کہا کہ وہ کسی گھر یا دکان کو بچانے کی لڑائی نہیں لڑ رہے، بلکہ یہ ہندوستان کے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ چڈھا دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو مسترد کرنے کے بعد ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’میں ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو مسترد کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو میرے خلاف تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، “یہ پہلا موقع ہے کہ راجیہ سبھا کے کسی رکن کو اس طرح نشانہ بنایا گیا۔ اب تک میں نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے دو تقریریں کی ہیں۔ میری پہلی تقریر کے بعد میری سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ اور میری دوسری تقریر کے بعد رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے میری رکنیت معطل کر دی گئی۔‘‘

چڈھا نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آخر میں سچائی اور انصاف کی فتح ہوئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو پٹیالہ ہاؤس عدالت کے اس حکم کو مسترد کر دیا جس میں راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو چڈھا کو قومی دارالحکومت میں ان کی سرکاری رہائش گاہ سے بے دخل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.