International

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کر کے مزید تین صحافی شہید کر دیے: حماس

210views

غزہ میں حماس کے زیر قیادت قائم حکومت نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی بمباری میں تین صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

صحافیوں کی ہلاکت کے یہ واقعات جنگی وقفوں کے ختم ہونے کے بعد غزہ پر نئی اسرائیلی بمباری کے دوران ہوئی۔

اسرائیل نے جمعہ کے روز جنگی وقفے میں خاتمے کے ساتھ ہی اپنی جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے غزہ پر آگ اور بارود کی بارش شروع کر دی۔

حکومتی اطلاعات کے دفتر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں صحافی غزہ میں بطور کیمرہ مین کام کر رہے تھے۔

منتصر الصواف، ان کے بھائی مروان اور عبداللہ درویش ترکیہ کے خبر رساں ادارے اناضول کے ساتھ وابستہ تھے۔

واضح رہے اب تک 73 صحافی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترکیہ کی ایجنسی نے تینوں صحافیوں منتصر الصواف، مروان اور عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اناضول کے جنرل ڈائریکٹر سردار کاراگوز نے کہا ہمیں انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے اپنے ساتھیوں کی زندگی کی فکر ہے۔ ہم حملے کرنے والوں کے احتساب تک اپنی جدودجہد جاری رکھیں گے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ کے روز جنگی وقفے کے خاتمے کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 178 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.